آندھراپردیش

وشاکھاپٹنم میں بے قابو کار کی ٹکر، کئی افراد زخمی

کار چلانے والے کا بریتھ انالائزرٹسٹ کرنے پر اس کے حالت نشہ میں ہونے کی توثیق ہوگئی۔ا س حادثہ میں زخمی افراد اور ان کے ارکان خاندان کی بڑی تعداد وشاکھاپٹنم تری ٹاون پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں حالت نشہ میں کار چلاتے ہوئے چند گاڑیوں کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں بعض افراد زخمی ہوگئے۔اس واقعہ پر دیگر گاڑی سواروں نے برہمی کے عالم میں کار کے شیشوں کو نقصان پہنچایا۔یہ واقعہ کل شب سری پورم،لاسنس بے کالونی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

بتایاجاتا ہے کہ اس حادثہ کے وقت کار میں چارافرادسوار تھے۔حالت نشہ میں گاڑی چلانے کے نتیجہ میں اس نے گاڑی کا توازن کھودیا اور بے قابو کارنے سڑک سے گذرنے والی دیگر گاڑیوں کو ٹکردے دی اور بعض گاڑی سوار زخمی ہوگئے۔

کار چلانے والے کا بریتھ انالائزرٹسٹ کرنے پر اس کے حالت نشہ میں ہونے کی توثیق ہوگئی۔ا س حادثہ میں زخمی افراد اور ان کے ارکان خاندان کی بڑی تعداد وشاکھاپٹنم تری ٹاون پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔

پولیس نے اس حادثہ کا سبب بننے والی کار کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے کار چلانے والے کو حراست میں لے لیا۔