تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں ایک ساتھ 15مکانات میں چوری

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں ایک ساتھ تقریبا 15مکانات میں چوری کی واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں ایک ساتھ تقریبا 15مکانات میں چوری کی واردات پیش آئی۔

کل شب ضلع کے سنگارم گاؤں میں یہ واردات ہوئی۔

مقامی افراد نے بتایا کہ مقامی افراد ایک تہوار میں شرکت کے لئے گئے تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے ان کے مکانات کونشانہ بنایا۔

مقامی افراد نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ چوروں نے ان کے مکانات میں داخل ہوکر نقد رقم کے ساتھ ساتھ قیمتی اشیا کی بھی چوری کرلی۔

اس شکایت کی بنیاد پرپولیس نے ایک معاملہ درج کرلیا اور جانچ شروع کردی۔

ذریعہ
یواین آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button