تلنگانہ

مودی کی قیادت میں تلنگانہ نے ایک لاکھ 10 ہزار کروڑ کے پراجیکٹس مکمل کئے: نتن گڈکری

مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ریاست تلنگانہ نے پہلے ہی ایک لاکھ 10 ہزار کروڑ کے پراجیکٹس مکمل کر لئے ہیں۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ریاست تلنگانہ نے پہلے ہی ایک لاکھ 10 ہزار کروڑ کے پراجیکٹس مکمل کر لئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر متوقع
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)

مزید دو لاکھ کروڑ روپے کے پراجکٹس پر کام جاری ہے۔انہوں نے تلنگانہ کے ہنمکنڈہ آرٹس اینڈ سائنس کالج گراؤنڈ میں ترقیاتی پروجیکٹس کے پروگرام میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ شرکت کی۔

انہوں نے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو سب سے زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ آنے والے وقت میں تلنگانہ کو سڑکوں کی توسیع کے لیے ایک خصوصی کوریڈور میں تبدیل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2 ہزار 150 کروڑ کی لاگت سے چار لائنوں میں توسیع کرتے ہوئے میگا ٹیکس ٹائل پارک کے ساتھ ایک صنعتی کوریڈور بھی تیار کیا جائے گا۔

اسی طرح ناگپور۔وجئے واڑہ کوریڈور کو ایک صنعتی راہداری کے طور پر آصف آباد، منچریال، پداپلی، ہنمکنڈہ، ورنگل، کھمم سے وجئے واڑہ تک چار لین والی سڑک بنائی جائے گی۔

وزیرموصوف نے کہا کہ تلنگانہ کے راستے ناگپور۔وجئے واڑہ کا فاصلہ 178 کلومیٹر کم ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع میں سماجی اور معاشی ترقی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

a3w
a3w