دہلی

چیف منسٹر کی رہائش گاہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد سچ سامنے آئے گا:سواتی مالیوال

سواتی مالیوال نے کہا کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی اس سیاسی ہٹ مین نے خود کو بچانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ سیاق و سباق کے بغیر آدھی ویڈیو چلا کر، یہ سوچتا ہے کہ اس جرم کے ارتکاب سے وہ خود کو بچا لے گا۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی ( عاپ ) کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ان کے ساتھ بدسلوکی کے ملزم کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے اندر موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیقات ہوتے ہی حقیقت سب کے سامنے آجائے گی۔

متعلقہ خبریں
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
سواتی ملیوال حملہ کیس، ببھو کمار 4 روزہ عدالتی تحویل میں
چاکلیٹ دینے کے بہانے غلط حرکت پر ملزم گرفتار
انڈیا اتحاد میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت زور پکڑے گی

کسی کا نام لیے بغیر مالیوال نے کہا کہ اس واقعے کی ایک نامکمل ویڈیو پوسٹ کرکے جرم کے مرتکب کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی اس سیاسی ہٹ مین نے خود کو بچانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ سیاق و سباق کے بغیر آدھی ویڈیو چلا کر، یہ سوچتا ہے کہ اس جرم کے ارتکاب سے وہ خود کو بچا لے گا۔

کیا کوئی کسی کو مارنے کی ویڈیو بناتا ہے؟ گھر کے اندر کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور کمرے کی جانچ پڑتال کے بعد حقیقت سب کے سامنے آجائے گی۔ عاپ کی لیڈر نے کہا ‘جتنا ہو سکے گرو، خدا سب کچھ دیکھ رہا ہے۔ ایک نہ ایک دن دنیا کے سامنے حقیقت آشکارا ہو جائے گی۔‘‘

مالیوال کے ساتھ بدسلوکی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ یہ ویڈیو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے اندر کا بتایا جا رہا ہے، حالانکہ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محترمہ مالیوال ایک ہال کے اندر بیٹھی ہیں جہاں کچھ سیکورٹی اہلکار انہیں باہر جانے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ مالیوال یہ کہتے ہوئے ناراض ہیں کہ انہوں نے دہلی پولیس کو بلایا ہے۔ پولیس کے آنے کے بعد وہ یہاں سے چلی جائیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ محترمہ مالیوال 13 مئی کو وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ان کی رہائش گاہ پر ملنے گئی تھیں۔ انہوں نے شکایت میں دعویٰ کیا ہے کہ جب وہ ڈرائنگ روم میں انتظار کر رہی تھیں ، تبھی وزیر اعلیٰ کے پی اے وبھو کمار نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔ انہوں نے اس معاملے میں کل پولیس کے سامنے اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا ہے۔

a3w
a3w