بھارت

غیر متوقع انتخابی نتائج،انڈیا اتحاد لیڈر شرد پوار نتیش کمار اور چندرابابو نائیڈو سے رابطہ میں؟

بھارتیہ جنتا پارٹی صرف 237 نشستوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس 97 سیٹوں پر آگے ہے۔ اس غیر متوقع پیشرفت نے سیاسی تجزیہ نگاروں اور عوام کو آئندہ حکومت کی تشکیل کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان میں 2024 کے عام انتخابات نے ایک حیران کن موڑ اختیار کرلیا ہے۔ موجودہ ووٹوں کی گنتی کے رجحانات سیاسی منظر نامے میں ایک اہم تبدیلی طرف روا دواں ہیں۔ بی جے پی اکثریت حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ایک غلطی تھی:نتیش کمار
شردپوار کے خلاف شخصی حملے ناقابل برداشت: اجیت پوار
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند

 بھارتیہ جنتا پارٹی صرف 237 نشستوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس 97 سیٹوں پر آگے ہے۔ اس غیر متوقع پیشرفت نے سیاسی تجزیہ نگاروں اور عوام کو آئندہ حکومت کی تشکیل کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈیا اتحادکے لیڈر شرد پوار تیلگو دیشم پارٹی  کے صدر چندرابابو نائیڈو اور جے ڈی (یو) لیڈر نتیش کمار سے رابطہ میں ہیں۔ چندرا بابو نائیڈو اور نتیش کمار دونوں 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے دوبارہ این ڈی اے میں شامل ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شرد پوار نتیش کمار اور چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ رابطے میں تھے۔