تلنگانہ

کوڑے دان میں پائی گئی لاوارث نوزائیدہ کو بچالیاگیا

ا س لڑکی کو سانس لینے میں دشواری اور دل سے متعلق مسائل کا پتہ چلاتھا۔ڈاکٹرس کے مطابق اس کو صحت یاب ہونے میں تقریباً ایک ہفتہ لگے گا۔ نوزائیدہ کو عادل آباد میں ایک سرکاری ششوگرہ میں رکھا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع منچریال کے جنارام منڈل مرکز میں کوڑے دان میں پائی گئی ایک لاوارث نوزائیدہ کو بچالیاگیا۔یہ نوزائیدہ سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر کے چنایہ نے بتایا کہ نوزائیدہ کو منچریال میں مدراینڈ چائلڈ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سوڈان سے 121 ہندوستانیوں کو نکالنے فضائیہ کا جرأتمندانہ آپریشن

 ا س لڑکی کو سانس لینے میں دشواری اور دل سے متعلق مسائل کا پتہ چلاتھا۔ڈاکٹرس کے مطابق اس کو صحت یاب ہونے میں تقریباً ایک ہفتہ لگے گا۔ نوزائیدہ کو عادل آباد میں ایک سرکاری ششوگرہ میں رکھا جائے گا۔

کپڑے میں لپٹی ہوئی نومولود کو جنارم منڈل کی سری لنکا کالونی میں ایک کوڑے دان میں دیکھا گیا۔ ڈائل 100پر اطلاع ملنے پر، پولیس نے اسے ابتدا میں جنارم منڈل مستقرکے ایک اسپتال اور پھر ایم سی ایچ منتقل کیا۔

a3w
a3w