آندھراپردیش
اے پی کے ستیہ سائی ضلع میں نامعلوم افراد نے جنگلاتی علاقہ میں آگ لگادی
تفصیلات کے مطابق ضلع کے بکاپٹنم منڈل کے جانکم پلی میں پیش آئے اس واقعہ کی ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں جس کے نتیجہ میں کئی ایکڑ پر پھیلے اس جنگل کے درخت جل کرخاکسترہوگئے۔
حیدرآباد: اے پی کے ستیہ سائی ضلع میں کل رات نامعلوم افراد نے جنگلاتی علاقہ میں آگ لگادی جس کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پردرخت جل گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے بکاپٹنم منڈل کے جانکم پلی میں پیش آئے اس واقعہ کی ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں جس کے نتیجہ میں کئی ایکڑ پر پھیلے اس جنگل کے درخت جل کرخاکسترہوگئے۔
مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع عہدیداروں کو دی جس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کرآگ پرقابوپانے کی کوشش کی۔اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کہا کہ جنگل میں آگ نہ لگانے کی ہدایت کو نظرانداز کردیاگیا۔