شمالی بھارت

یکساں سول کوڈ فرضی مسئلہ: ارجن مودھ واڈیا

یکساں سول کوڈ پر ان کے اور ان کی پارٹی کے موقف کے بارے میں دریافت کرنے پرمودھ واڈیا نے کہا کہ یہ ایک قومی سطح کا مسئلہ ہے اور وہ محض ایک ریاستی قائد ہیں۔

اندور: کانگریس قائد ارجن مودھ واڈیا نے آج یکساں سول کوڈ کو فرضی مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہر انتخاب سے پہلے یہ مسئلہ اٹھاتی ہے۔ لاء کمیشن نے چہارشنبہ کے روز یکساں سول کوڈ پر تازہ مشاورتی عمل شروع کیا ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ مسلمہ مذہبی تنظیموں کی رائے طلب کی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
وزیراعظم کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کو چادر کی روانگی پر نقوی کا ردعمل
یکساں سیول کوڈ کو زبردستی مسلط نہیں کیا جاسکتا: مولانا محب اللہ ندوی
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم

گجرات سے تعلق رکھنے والے لیڈر مودھ واڈیا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ لوگ (بی جے پی) ریاست میں اسمبلی انتخابات کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہیں، یہ ایک فرضی مسئلہ ہے اس کی وجہ سے عوام کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

 یکساں سول کوڈ پر ان کے اور ان کی پارٹی کے موقف کے بارے میں دریافت کرنے پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی سطح کا مسئلہ ہے اور وہ محض ایک ریاستی قائد ہیں۔