تلنگانہ

شادی میں شرکت کرتے ہوئے بی جے پی امیدوار کو ووٹ دینے کی انوکھی اپیل۔ایک شخص کے خلاف معاملہ درج

بھائی کی شادی میں شرکت کرتے ہوئے تحفہ کے طورپر بی جے پی امیدوار کو ووٹ دینے ایک شخص کی انوکھی اپیل پر اس کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا۔

حیدرآباد: بھائی کی شادی میں شرکت کرتے ہوئے تحفہ کے طورپر بی جے پی امیدوار کو ووٹ دینے ایک شخص کی انوکھی اپیل پر اس کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا۔

متعلقہ خبریں
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
ہوٹل منہدم کیس، اداکار وینکٹیش اور افراد خاندان کیخلاف کیس درج
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے محمد نگر تانڈا میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق سریش نامی شخص نے اپنے بھائی کی شادی کے کارڈس پر میدک لوک سبھا کے بی جے پی امیدوار رگھونند ن راو کی تصویرشائع کی اور ساتھ ہی کارڈ میں تلگوزبان میں لکھا کہ بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے تحفہ کے طورپر تمام مہمان بی جے پی امیدوار کو ووٹ دیں۔

اس واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے بی جے پی امیدوار کی کامیابی کے خواہشمند اس شخص کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں فوجداری معاملہ درج کرلیا۔

کوڈی پلی اوردیگر منڈلوں میں انتخابی عمل کی نگرانی کے انچارج ایک جونیئر لکچرراور فلائنگ اسکواڈ آفیسر چندرئیا نے یہ شکایت درج کروائی تھی۔