تلنگانہآندھراپردیش

تلنگانہ اور اے پی میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے غیرمعمولی بارش

دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی کے عوام کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات واضح طور پر محسوس ہو رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے زمین کی حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے اور موسم میں غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی کے عوام کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات واضح طور پر محسوس ہو رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے زمین کی حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے اور موسم میں غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

اس تبدیلی کے اثر سے دونوں ریاستوں میں غیرمعمولی بارش اورموسم کی تبدیلی واضح طورپر دیکھی جارہی ہے۔


گزشتہ چند دنوں سے صبح کے وقت شدید گرمی اور پسینہ آنا عام بات ہو گئی ہے، جبکہ شام کے وقت اچانک موسم ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور موسلا دھار بارش شروع ہو جاتی ہے۔ یہ بارش معمولی نہیں بلکہ تیز اور شدید قسم کی ہیں جو مقامی افرادکے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔


محکمہ موسمیات نے 26 اور 27 ستمبر کو تلنگانہ کے کئی اضلاع میں انتہائی شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔
حیدرآباد میں بھی حالیہ دنوں میں بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں، جہاں کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔


ریاست میں بارش کے باعث اب تک 30 سے زائد افراد کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جن میں نرمل، سنگاریڈی، اور عادل آباد کے اضلاع شامل ہیں۔


محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سیلابی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔