چنچل گوڑہ جونیئرکالج میں اینیمیاء مُکت بھارت ایچ بی ٹسٹنگ پروگرام
اس پروگرام کے تحت 183اسکولس اور 22 جونئیر کالجوں کے 15ہزار 814 طلبہ کا معائنہ کیا جائے گا۔ راشٹریہ بال سواستھا کاری کرم ( آربی ایس کے) کی 28 ٹیمیں اس کام میں متحرک ہیں۔
حیدرآباد: حکومت ہند کی جانب سے "اینیمیاء مُکت بھارت” پروگرام کے تحت کمشنر ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر تلنگانہ اسٹیٹ کی ہدایت پر ریاست تلنگانہ میں آٹھویں تا بارہویں جماعت کے سرکاری تعلیمی ادارہ کے طلباء وطالبات کے لئے ایچ بی ٹسٹنگ پروگرام کا 24 جنوری سے آغاز ہوا۔
اس پروگرام کے تحت 183اسکولس اور 22 جونئیر کالجوں کے 15ہزار 814 طلبہ کا معائنہ کیا جائے گا۔ راشٹریہ بال سواستھا کاری کرم ( آربی ایس کے) کی 28 ٹیمیں اس کام میں متحرک ہیں۔
ڈاکٹر محمد شفیق میڈیکل آفیسر یو ایچ این سی دبیر پورہ نے بتایا کہ اس سلسلہ میں 24 جنوری کو گورنمنٹ جونیئر کالج چنچل گوڑہ میں کیمپ منعقد کیا گیا جس میں طلباء وطالبات کا مفت ایچ بی ٹسٹ کیا گیا۔
ڈاکٹر حبیبہ بیگم میڈیکل آفیسر یو ایچ این سی دبیرپورہ، ڈاکٹر انیس احمد صدیقی میڈیکل آفیسر یوایچ این سی سورج بھان، ڈاکٹرنرجس فاطمہ میڈیکل آفیسر یو ایچ این سی سورج بھان کے علاوہ پیرا میڈیکل آفیسر اسٹاف اومارانی، بی پدماجا، بی بھاگیہ لکشمی، کےسواروپا، بی مہندر، ٹی اجے کمار، جے وناجا، محمدی بیگم اور دوسروں نے اپنی خدمات پیش کیں۔
اس موقع پر ڈپٹی آئی او ایس چارمینار منڈل 2 جناب آئی نہروبابو، جناب محمد حُسام الدین ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پرائمری اسکول دبیر پورہ، ڈاکٹر پی سیلما راجکماری پرنسپل گورنمنٹ جونیئر کالج چنچل گوڑہ، ڈاکٹر صالحہ شاہیں لکچرر، وشنو وردھن لکچرر اور دوسرے موجود تھےـ