تلنگانہ

تلنگانہ کیلئے جنوری میں غیرمعمولی موسم کی پیش قیاسی کی

محکمہ موسمیات نے آئندہ دودنوں کے دوران ریاست کے بیشتر مقامات پر درجہ حرارت 17تا18ڈگری سلسیس درج کئے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ساتھ ہی محکمہ نے صبح کے وقت کہرکی پیش قیاسی کی ہے۔

حیدرآباد: ہندوستانی محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کیلئے جنوری میں غیرمعمولی موسم کی پیش قیاسی کی ہے۔محکمہ نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اقل ترین درجہ حرارت معمول کی سطح سے زیادہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

حال ہی میں ریاستی دارالحکومت میں درجہ حرارت 17.4ڈگری سلسیس درج کیاگیاجو 14.9ڈگری کے معمول کے درجہ حرارت سے زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دودنوں کے دوران ریاست کے بیشتر مقامات پر درجہ حرارت 17تا18ڈگری سلسیس درج کئے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ساتھ ہی محکمہ نے صبح کے وقت کہرکی پیش قیاسی کی ہے۔

a3w
a3w