حیدرآباد میں عجیب وغریب موسم۔ دن میں گرمی، رات میں سردی
شہر حیدرآباد میں گزشتہ چند دنوں سے عجیب و غریب موسم حالات دیکھے جارہے ہیں۔ دن کے اوقات میں گرمی اور رات میں سردی محسوس ہورہی ہے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں گزشتہ چند دنوں سے عجیب و غریب موسم حالات دیکھے جارہے ہیں۔ دن کے اوقات میں گرمی اور رات میں سردی محسوس ہورہی ہے۔
دن اور رات کے اعظم ترین درجہ حرارت میں شہر کے کئی علاقوں میں فرق دیکھا جارہا ہے۔ مختلف عوامل کے نتیجہ میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں کافی فرق ہورہا ہے جس سے صحت پر اثر پڑرہا ہے۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب مانسون کی دستبرداری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جاریہ سال ریاست میں سردی کے موسم کی جلد آمد ہوئی ہے۔
آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں شدت کا امکان ہے۔درجہ حرارت میں گراوٹ کے نتیجہ میں تلنگانہ کے بعض علاقوں میں صبح کی اولین ساعتوں سے ہی کہر دیکھی جارہی ہے۔
عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکس رہیں۔
محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ آنے والے مہینہ میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکسی کی ضرورت ہے۔