دہلی

ٹائلٹ ٹیکس پر ہنگامہ

چیف منسٹر ہماچل پردیش سکھویندر سنگھ سکھو نے جمعہ کے دن ان اطلاعات کی تردید کی کہ ریاست میں 25 روپے ٹائلٹ ٹیکس عائد کیا جارہا ہے۔

نئی دہلی(آئی اے این ایس) چیف منسٹر ہماچل پردیش سکھویندر سنگھ سکھو نے جمعہ کے دن ان اطلاعات کی تردید کی کہ ریاست میں 25 روپے ٹائلٹ ٹیکس عائد کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
چیف منسٹر ہماچل پردیش کی طبیعت اچانک خراب
چیف منسٹر ہماچل اور عہدیدار 2 ماہ تک تنخواہ نہیں لیں گے
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
ایم بی بی ایس طالبہ عرشیہ انجم کی مشتبہ موت: تلنگانہ اقلیتی کمیشن کی جانب سے تازہ نوٹسوں کی اجرائی

انہوں نے کہا کہ ہم فی فیملی 100 روپے واٹر کنکشن کے چارج کررہے ہیں اور یہ لازمی بھی نہیں ہیں۔ ٹائلٹ ٹیکس نام کی کوئی چیز نہیں۔ ان اطلاعات پر شور برپا ہوا تھا کہ حکومت ِ ہماچل پردیش شہری علاقوں میں رہنے والوں کے مکانوں پر 25 روپے ٹائلٹ ٹیکس عائد کررہی ہے۔

اطلاعات کے بموجب سکھو حکومت نے جمعرات کے دن اعلامیہ جاری کیا تھا کہ شہریوں سے واٹر اور سیوریج بل وصول کیا جائے گا۔ 100 روپے کے واٹر چارجس میں 25 فیصد ٹائلٹ ٹیکس ہوگا۔ بی جے پی نے اس پر تنقید کی۔

مرکزی وزرا نے تک ریاست کی کانگریس حکومت کو نشانہ بنایا۔ چیف منسٹر ہماچل پردیش نے میڈیا سے کہا کہ 100 روپے کے چارجس لازمی نہیں ہیں۔ بڑی ہوٹلوں تک کو اس کے دائرہ میں لایا گیا ہے۔

سوال اٹھانے والوں کو پہلے معاشیات سمجھنی چاہئے۔انہوں نے پچھلی بی جے پی حکومت کو نشانہ ئ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس نے 5 ہزار کروڑ روپے کی مفت کی ریوڑیاں بانٹ کر سرکاری خزانہ خالی کردیا۔

Photo Source: @sidhshuk