حیدرآباد

اردو انصاری کی قیام گاہ پر 17 اگست کو اردو کانفرنس، شرکت کی اپیل

جناب محمد اسماعیل الرب انصاری المعروف اردو انصاری مجاہد اردو نے بتایا کہ 17 اگست کو 3 بجے دن اردو انصاری کی رہائش گاہ روبرو کیئر ہاسپٹل ہاؤزنگ بورڈ کالونی پر اردو کانفرنس منعقد ہوگی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اردو فورم اور مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے طویل عرصے سے اردو زبان کی ترقی و ترویج اور اس کو پروان چڑھانے، اردو کو روزگار کی زبان بنانے، آر ٹی سی بسوں کے بورڈس پر اردو زبان تحریر کرنے اور تمام سرکاری دفاتر میں اردو کو عام کرنے کے لئے جدوجہد کی جارہی ہے۔

نئی نسل اردو کے رسم الخط سے اور اردو زبان سے دوری اختیار کرتی جارہی ہے جو انتہائی تشویش ناک بات ہے جبکہ اردو ایک سیکولر زبان ہے اور اس ملک کی عظیم تر ہستیوں نے اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرکے اس ملک کو سنوارا ہے۔

مولانا ابوالکلام آزاد صدر کانگریس رہے۔ ڈاکٹر ذاکر حسین صدر ہند رہے۔ لوک مانیہ تلک قائد اعظم وغیرہ نے اردو سے تعلیم حاصل کرکے ملک کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

جناب محمد اسماعیل الرب انصاری المعروف اردو انصاری مجاہد اردو نے بتایا کہ 17 اگست کو 3 بجے دن اردو انصاری کی رہائش گاہ روبرو کیئر ہاسپٹل ہاؤزنگ بورڈ کالونی پر اردو کانفرنس منعقد ہوگی۔

محترمہ عرشیہ ناہید کنوینر تلنگانہ اردو فورم شعبہ خواتین، مسرز مسکان خان، صدرنشین ہیومن رائٹس بالاپور، محمد مسعود علی کنوینر اردو کانفرنس نے محبان اردو سے 17 اگست کو 3 بجے دن اردو کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

اس اردو کانفرنس میں سیاسی، قائدین، اعلی عہدیدار، سماجی و ثقافتی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

a3w
a3w