مشرق وسطیٰ
امریکہ کی سعودی عرب کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری
بلوم برگ کی رپورٹ کےمطابق پینٹاگون نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو 730 جدید کیپیبلٹی میزائلز اور متعلقہ آلات فراہم کیے جائیں گے۔
واشنگٹن: امریکہ نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائلز کی فروخت کی منظوری دے دی جس کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کےمطابق پینٹاگون نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو 730 جدید کیپیبلٹی میزائلز اور متعلقہ آلات فراہم کیے جائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ محکمہ خارجہ کی یہ منظوری سعودی عرب کی جانب سے 730 پی اے سی-3 ایم ایس ای میزائلوں کی خریداری کی درخواست کے بعد سامنے آئی ہے۔
پینٹاگون کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ فروخت سے مشرق وسطیٰ میں فوجی توازن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اس سے امریکی دفاعی تیاری پر بھی کوئی منفی اثر نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ امریکہ نے یہ منظوری ایسے وقت میں دی ہے، جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔