حیدرآباد

ٹی آر ایس کے صرف بیانات‘ عمل ندارد: کشن ریڈی

مرکزی وزیر نے کہا کہ خوابوں کی ریاست تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے غرور اور تکبر کی نذر ہوگئی ہے۔ وہ لوگ جو تحریک تلنگانہ کے شدید ترین مخالفت تھے آج کے سی آر کی کابینہ میں شامل ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت پر صرف بیانات تک محدود ہونے کا الزام عائد کیا۔آج یادادری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانیوں کا دوسرا نام ٹی آر ایس ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ خوابوں کی ریاست تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے غرور اور تکبر کی نذر ہوگئی ہے۔ وہ لوگ جو تحریک تلنگانہ کے شدید ترین مخالفت تھے آج کے سی آر کی کابینہ میں شامل ہے۔اس کے علاوہ تلنگانہ میں سماجی انصاف کے نظریہ کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔

جی کشن ریڈی نے ریاستی حکومت کو مخالف کسان قراردیتے ہوئے کہا کہ دھان کی خریداری کے مسئلہ پر کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی فراہمی صرف وعدہ رہا۔ بے روزگار نوجوانوں کے بے روزگار بھتہ کاغذی سطح تک رہا۔

کے سی آر کو ان جھوٹے وعدوں پر اپنا موقوف واضح کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جی کشن ریڈی نے کہا کہ جس جماعت کے قول وفعل میں تضاد ہے اس سے ہم کو کیا سیکھنا چاہئے‘ناقابل فہم ہے جبکہ ٹی آر ایس کو حقیقی معنوں میں بی جے پی سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔