کھیل

جنس کی تبدیلی کے بعد کرکٹرز نے مجھے نامناسب تصاویر بھیجے، ہندوستانی کوچ کی بیٹی انایا بانگر کا سنسنی خیز انکشاف

انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں انایا نے لکھا کہ "کچھ کرکٹرز نے مجھے اپنی نامناسب تصاویر بھیجیں، ایک نے سرِعام مجھے گالیاں دیں اور میری تصاویر مانگیں، جبکہ ایک سینئر کرکٹر نے ایسا قدم اٹھانے کی کوشش کی جس کا میں ذکر بھی نہیں کرنا چاہتی۔"

نئی دہلی: سابق ہندوستانی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا بانگر (پہلے آریان بانگر) نے سوشل میڈیا پر اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جنس کی تبدیلی کے بعد بعض کرکٹرز کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، جس میں نامناسب تصاویر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
مہندرسنگھ دھونی نے اسپنروں کا صحیح استعمال کیا: شاستری
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
دھونی واحد شخص ہیں جو واقعی میرے قریب ہیں: ویراٹ کوہلی
انڈین کرکٹ کوچ راہول ڈراوڈ اور جئے شاہ کی میٹنگ

انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں انایا نے لکھا کہ "کچھ کرکٹرز نے مجھے اپنی نامناسب تصاویر بھیجیں، ایک نے سرِعام مجھے گالیاں دیں اور میری تصاویر مانگیں، جبکہ ایک سینئر کرکٹر نے ایسا قدم اٹھانے کی کوشش کی جس کا میں ذکر بھی نہیں کرنا چاہتی۔”

انایا بانگر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بچپن سے خود کو لڑکی محسوس کرتی تھیں، "جب میں 8 یا 9 سال کی تھی، تو اکثر ماں کے کپڑے پہن کر آئینے میں خود کو دیکھتی تھی، لیکن والد کی شہرت اور کرکٹ سے وابستگی کی وجہ سے اپنی اصل شناخت کو چھپانا پڑا۔”

انایا کا کہنا ہے کہ وہ 22 سال تک ایک لڑکے کی حیثیت سے زندگی گزارتی رہیں، تعلیم مکمل کی، کرکٹ کھیلا، اور ہندوستان کے نوجوان کھلاڑیوں مشیر خان، سرفراز خان اور یشسوی جیسوال جیسے پلیئرز کے ساتھ بھی میدان میں اتریں۔ 2023 میں انہوں نے ہارمون تھراپی کا آغاز کیا اور 11 ماہ بعد مکمل طور پر ایک ٹرانس جینڈر خاتون بن گئیں۔

دوسری جانب، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2023 میں خواتین کی کرکٹ میں شامل ہونے والے ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کے خلاف نئی پالیسی نافذ کرتے ہوئے ایسے کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

انایا بانگر کے انکشافات نے بھارتی کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، اور کرکٹ بورڈ سے ان الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔