امریکہ و کینیڈا

امریکہ: بیوی کے قتل کے الزام میں شوہرکو عمر قید کی سزا

استغاثہ نے بتایا کہ 47 سالہ کریگ نے اپنی بیوی کے پروٹین شیک میں آرسینک ملایا اور جب وہ اسپتال میں بیمار تھی تو اسے سائینائیڈ کی مہلک خوراک دی۔دو ہفتوں پر مشتمل مقدمے کے دوران، استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ کریگ اپنی شادی سے نالاں تھا لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے طلاق نہیں چاہتا تھا۔

ڈینور: امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں عدالت نے ایک دانتوں کے ڈاکٹر کو اپنی بیوی کو زہر دے کر قتل کرنے کے جرم میں قصوروار قرار دیا ہے۔ اس کے بعد اسے عمر قید کی سزا سنا ئی گئی ، جس میں پیرول کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جیمز کریگ نے مارچ 2023 میں اپنی بیوی اینجلا کریگ کو قتل کرنے کی سازش کی جب وہ کسی معاشقہ میں ملوث تھا۔

استغاثہ نے بتایا کہ 47 سالہ کریگ نے اپنی بیوی کے پروٹین شیک میں آرسینک ملایا اور جب وہ اسپتال میں بیمار تھی تو اسے سائینائیڈ کی مہلک خوراک دی۔دو ہفتوں پر مشتمل مقدمے کے دوران، استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ کریگ اپنی شادی سے نالاں تھا لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے طلاق نہیں چاہتا تھا۔

دفاعی وکلاء نے دعویٰ کیا کہ اینجلا کریگ، جن کی عمر اُس وقت 43 برس تھی، نے خودکشی کی کیونکہ وہ اپنے شوہر کےمسلسل افیئرز سے دل شکستہ تھیں۔تاہم، آراپاہو کاؤنٹی کے کورونر نے نتیجہ اخذ کیا کہ ان کی موت سائینائیڈ اور ٹیٹراہائیڈروزولین (ایک آنکھوں میں ڈالنے والے ڈراپس میں استعمال ہونے والا کیمیکل) کے باعث ہوئی۔

دونوں جانب کے دلائل اور تمام شواہد سننے کے بعد، آراپاہو کاؤنٹی کی ڈسٹرکٹ جج شے وِٹیکر نے کریگ کو قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی، جس میں پیرول کی اجازت نہیں ہے، اور اضافی الزامات پر مزید 33 سال قید کی سزا دی۔