شمالی بھارت

اتراکھنڈ میں سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی

زخمیوں کا پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

ہریدوار: اتراکھنڈ میں جمعرات کی رات کے روڑکی کے منگلورایک سڑک حادثہ میں چار لوگوں کی دردناک موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
کانوڑ یاترا، سپریم كورٹ كی عبوری روک میں توسیع
اتراکھنڈ کے گاؤں میں آگ لگنے سے 14 گھر جل کر خاکستر، 6 افراد جھلسے

روڑکی میں منگلور منڈی کے قریب میرٹھ سے آنے والی باراتیوں سے بھری ایک اسکارپیو کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں یہ خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں چار افراد کی دردناک موت ہو گئی جبکہ پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کا پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

باراتیوں سے بھری اسکارپیو رٹھ سے ر رڑکی جا رہی تھی اور منگلور ہائی وے پر منڈی کے قریب پہنچی تو اسکارپیو بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

اطلاع ملتے ہی ایس پی دیہات سوپن کشور سنگھ، سی او منگلورو وویک کمار اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کی۔