امریکہ و کینیڈا

امریکہ وینزوئیلا کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں، منشیات فروشوں کے خلاف جنگ میں ہیں: ٹرمپ

این بی سی نیوز کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا امریکی فوج دوبارہ وینزویلا بھیجنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت نہیں، وینزوئیلا میں اگلے 30 دن کے دوران نئے الیکشن نہیں ہوں گے۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ وینزوئیلا کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں۔ ہم منشیات فروشوں کےخلاف جنگ میں ہیں۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کردیا
وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کرنے والا ملزم کول ایلن عدالت میں پیش
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ
ٹرمپ کا ایران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ مذاکرات کا دعوی


این بی سی نیوز کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا امریکی فوج دوبارہ وینزویلا بھیجنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت نہیں، وینزوئیلا میں اگلے 30 دن کے دوران نئے الیکشن نہیں ہوں گے۔


ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم وہاں فوری انتخابات نہیں کراسکتے کیونکہ اس وقت عوام کیلئے ووٹ ڈالنا ممکن نہیں۔ ہمیں پہلے ملک کو دوبارہ سنبھالنا ہوگا اور اس میں وقت لگے گا۔


صدر ٹرمپ نے مزید کہا وینز وئیلا کے توانائی کے شعبے کی بحالی کیلئے تیل کمپنیوں کی مدد کریں گے، جس پر بھاری سرمایہ کاری درکار ہوگی۔ اس قسم کے پراجیکٹ کیلئے 18 ماہ سے کم وقت لگ سکتا ہے۔


امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وینزویلا سے متعلق معاملات کی نگرانی کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے، جس میں وزیرخارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سمیت دیگر شامل ہیں۔