امریکہ و کینیڈا

امریکی صدر جو بائیڈن کی دوسری میعاد کے لئے انتخابی مہم شروع

80 سالہ ڈیموکریٹ جو بائیڈن نے 3 منٹ کے پروموشنل ویڈیو میں جو ایک لفظ ”فریڈم“ (آزادی) سے شروع ہوتا ہے‘ یہ اعلان کیا۔ ویڈیو میں انہوں نے 2024 کے الیکشن کو ریپبلکن انتہاپسندی کے خلاف لڑائی قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنا کام مکمل کرنے کے لئے مزید وقت درکار ہے۔

واشنگٹن: صدر جو بائیڈن نے منگل کے دن اپنے دوبارہ انتخاب کی مہم شروع کردی۔ انہوں نے امریکیوں سے اپیل کی کہ انہیں اپنا کام مکمل کرنے کے لئے مزیدوقت دیں۔تقریباً 3 سال قبل وہ اپنے پیشرو ڈونالڈ ٹرمپ کو ہراکر امریکہ کی تاریخ میں عمررسیدہ صدر بنے تھے۔

متعلقہ خبریں
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے موضع اُودنڈا پور منڈل تانڈور میں “تعلیمِ بالغان و بالغات”کا آغاز
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونا جمعیۃ علماء کی فطرت نہیں : حافظ پیر خلیق احمد
ہم مصیبتوں پر یشانیوں اور برے وقت کے باوجود اللہ سے شکوہ کرنے کی بجائے ہر حال میں اس کا شکر ادا کریں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

80 سالہ ڈیموکریٹ جو بائیڈن نے 3 منٹ کے پروموشنل ویڈیو میں جو ایک لفظ ”فریڈم“ (آزادی) سے شروع ہوتا ہے‘ یہ اعلان کیا۔ ویڈیو میں انہوں نے 2024 کے الیکشن کو ریپبلکن انتہاپسندی کے خلاف لڑائی قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنا کام مکمل کرنے کے لئے مزید وقت درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4 سال قبل میں نے جب صدارتی الیکشن لڑا تھا تو میں نے کہا تھا کہ ہم امریکہ کی روح کے لئے لڑرہے ہیں اور یہ لڑائی ابھی بھی جاری ہے۔