بھارت

سازش کے تحت کیا گیا عتیق احمد و انکے بھائی اشرف کا قتل :ڈاکٹر ایوب سرجن

پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ پولیس حراست میں عتیق احمد و انکے بھائی اشرف کے قتل کا انجام اعلی عہدوں پر بیٹھے لوگوں کی منظم سازش کے تحت دیا گیا ۔

پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ پولیس حراست میں عتیق احمد و انکے بھائی اشرف کے قتل کا انجام اعلی عہدوں پر بیٹھے لوگوں کی منظم سازش کے تحت دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں
یوگی نے عتیق احمد کی اراضی پر تعمیر کردہ فلیٹس کی چابیاں حوالے کیں
عتیق کے دفتر میں پائے گئے خون کے دھبے چور کے تھے
عتیق احمد کے لڑکوں کے خلاف جبری وصولی کا کیس
اسد احمد کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لئے ایک اور عدالتی کمیشن
عتیق اور اشرف کے تینوں قاتل پرتاپ گڑھ جیل منتقل

پولیس حراست میں قتل سے صوبہ کے نظم نسق پر سوالیہ نشان ہے ۔جس طرح سے قتل کے بعد ملزمان نے جے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے فلمی ہیرو کی طرح اپنے کو پولیس کے حوالے کیا۔

اس سے پوری طرح واضح ہوگیا کہ پولیس ریمانڈ کے دوران پولیس حراست میں قتل کرنے کی سازش تیار کی گئی تھی ۔انہوں نے قتل سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ عدالت کے ذریعہ پولیس حراست میں ریمانڈ پر عتیق و اشرف کو دیا گیا تھا ،کہ دونوں کو باحفاظت جیل تک پہونچایا جائے۔

مگر پولیس حراست میں بڑے آرام سے قاتلوں نے دونوں بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار کر نظم نسق کو چیلنج کیا کہ قانون ان کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے ،اس سے زیادہ جنگل راج اور کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔

عتیق و اشرف کے قتل کے معاملے میں پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کی سازش کا کیس درج ہونا چاہیئے ،جنکی حراست میں قتل کا انجام دیا گیا ہے ۔پولیس نے عدالت کے حکم کی چشم پوشی کرتے قتل ہونے دیا ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے انصاف کی امید نہیں ہے ،اس لئے مذکورہ واقعہ کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں اعلی سطحی کمیٹی کی تشکیل کر تحقیقات کرائی جائے۔

اور جو بھی خاطی پایا جائے چاہے وہ کتنے ہی اعلی عہدے پر نہ ہو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ،اور جن پولیس اہلکاروں کی حراست میں قتل کا انجام دیا گیا ہے ،انہیں فورا برخاست کیا جائے ۔

ذریعہ
یواین آئی