دہلی

سوڈان سے ہندوستانیوں کا پہلا گروپ جدہ روانہ

ہندوستان نے سوڈان سے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لئے پیر کے دن آپریشن کاویری شروع کیا تھا۔ اتوار کے دن اس نے کہا تھا کہ جدہ میں ہندوستانی فضائی (آئی اے ایف) کے 2 ٹرانسپورٹ طیارے اور پورٹ سوڈان میں ایک بحری جہاز آئی این ایس سمیدھا کو تیار رکھا گیا ہے۔

نئی دہلی: تشدد زدہ سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کا پہلا گروپ ہندوستان کے بحری جہاز آئی این ایس سمیدھا میں سوار ہوکر وہاں سے روانہ ہوگیا۔ وزارت ِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ جہاز میں 278  افراد سوار ہیں اور وہ پورٹ سوڈان سے سعودی عرب کے بندرگاہی شہر جدہ کے لئے روانہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
آکاسا ایر کو ریاض، جدہ، دوحہ، کویت پروازیں چلانے کی اجازت
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں

 ہندوستان نے سوڈان سے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لئے پیر کے دن آپریشن کاویری شروع کیا تھا۔ اتوار کے دن اس نے کہا تھا کہ جدہ میں ہندوستانی فضائی (آئی اے ایف) کے 2 ٹرانسپورٹ طیارے اور پورٹ سوڈان میں ایک بحری جہاز آئی این ایس سمیدھا کو تیار رکھا گیا ہے۔

 حکومت نے جمعہ کے دن کہا تھا کہ وہ سوڈان کے مختلف مقامات پر رہنے والے زائداز 3 ہزار ہندوستانی شہریوں کی سلامتی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ سوڈان کی فوج اور نیم فوجی فورس میں گزشتہ 12 دن سے جاری لڑائی میں تقریباً 400 جانیں جاچکی ہیں۔