جنوبی بھارت

امریکہ: بیوی کو 17 بار چاقو گھونپ کر کار سے روندنے والے ہندوستانی شخص کو عمر قید کی سزا

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک ہندوستانی شخص کو 2020 میں ایک اسپتال کی پارکنگ میں اپنی بیوی کے بہیمانہ قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ اس کی بیوی اسی دواخانہ میں بطور نرس کام کرتی تھی۔

ہیوسٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک ہندوستانی شخص کو 2020 میں ایک اسپتال کی پارکنگ میں اپنی بیوی کے بہیمانہ قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ اس کی بیوی اسی دواخانہ میں بطور نرس کام کرتی تھی۔

متعلقہ خبریں
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)

دی سن سینٹینیل اخبار نے رپورٹ کیا کہ ہندوستانی نژاد فلپ میتھیو نے جمعے کے روز اپنی اہلیہ میرن جوئے کے قتل کے الزام کے خلاف کوئی درخواست نہ کرنے کا فیصلہ جس کے بعد اسے سزائے موت کے بجائے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں کے رشتوں میں کافی تلخی آگئی تھی اور میرن جوئے اپنا راستہ الگ کرنے کی کوشش کررہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق2020 میں فلپ میتھیو نے اپنی 26 سالہ حاملہ بیوی کو جو اس وقت بروورڈ ہیلتھ کورل اسپرنگس دواخانہ میں بطور نرس برسرخدمت تھی، 17 بار چاقو گھونپا۔ پولیس نے بتایا کہ میتھیو نے پہلے میرن جوئے کی گاڑی کا راستہ اپنی گاڑی سے روکا اور اسے کار سے باہر نکال کر 17 مرتبہ چاقو گھونپا۔

فرار ہونے سے پہلے اس نے اپنی حاملہ بیوی کو جو خون میں لت پت ہوچکی تھی، اپنی کار کے نیچے بار بار روندا۔

اس کے ساتھیوں نے بعد میں بتایا کہ میتھیو نے میرن جوئے کے اوپر سے گاڑی چلائی اور جب ملازمین اس کی مدد کے لئے پہنچے تو وہ فرار ہوگیا جبکہ میرن جوئے جو ابھی زندہ تھی، بار بار کہہ رہی تھی، میرا بچہ میرا بچہ۔

پولیس نے بتایا کہ موت سے پہلے میرن جوئے نے اپنے قاتل کی شناخت ظاہر کردی تھی۔

گذرے جمعہ کے روز میتھیو نے مہلک ہتھیار کے حملے سے اپنی بیوی کے قتل کے الزام کی مخالف نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اسے سزائے موت کے بجائے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

ریاستی اٹارنی کے دفتر کی ترجمان پاؤلا میک موہن نے کہا کہ سزائے موت کو معاف کرنے کا فیصلہ عمر قید کی یقینی ہونے کی وجہ سے کیا گیا اور کیونکہ مدعی علیہ اپیل کے اپنے حق سے دستبردار ہوگیا تھا۔