جرائم و حادثات

تلنگانہ:خاتون کی مشتبہ حالت میں موت

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے گڈی سنگھ پور میں ایک معمر خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے گڈی سنگھ پور میں ایک معمر خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

یہ خاتون تنہارہاکرتی تھی کیونکہ اس کا کوئی رشتہ دار نہیں ہے۔ صبح دروازہ نہ کھلنے پر پڑوسیوں نے کافی جدوجہد کے بعد دروازہ کھولا۔

مکان کے اندر اس کی لاش موجود تھی۔ چہرے پر زخموں کے نشان کی وجہ سے شبہ کیاجارہا ہے کہ اس کا قتل کیاگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w