حیدرآباد

غیرقانونی ڈرونس کو پکڑنے عقابوں کا استعمال، ملک کا پہلا ایگل اسکواڈ، تلنگانہ پولیس کا کارنامہ (ویڈیو)

پیشہ وروں کی جانب سے تین عقابوں کو یہ تربیت دی گئی تھی۔تین عقابوں نے تلنگانہ پولیس کے اعلی عہدیداروں بشمول ڈی جی پی کی موجودگی میں فضا میں اڑنے والے ان ڈرونس کو پکڑنے کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں پولیس نے عقابوں کے اسکواڈس کو تربیت دی ہے تاکہ غیر قانونی طورپر اڑائے جانے والے ڈرونس کو ان عقابوں کے ذریعہ پکڑاجاسکے۔اس کو ایگل اسکواڈ کا نام دیاگیا ہے۔ تربیت کے بعد ان عقابوں کی جانب سے ڈرونس کو پکڑنے کا کامیاب مظاہرہ کیاگیاجس کی ویڈیو جاری کی گئی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

پیشہ وروں کی جانب سے تین عقابوں کو یہ تربیت دی گئی تھی۔تین عقابوں نے تلنگانہ پولیس کے اعلی عہدیداروں بشمول ڈی جی پی کی موجودگی میں فضا میں اڑنے والے ان ڈرونس کو پکڑنے کا کامیاب مظاہرہ کیا۔اس قدم کا مقصد اہم ترین شخصیات کے دورہ اور عوامی پروگراموں کے دوران غیرقانونی ڈرونس کو روکنا اور ان عقابوں کے ذریعہ پکڑنا ہے۔

تلنگانہ پولیس کا عقابی اسکواڈہندوستان کا پہلا اوردنیا کا دوسرا اسکواڈ ہے۔پہلا اسکواڈ نیدرلینڈمیں بنایاگیا تھاتاکہ ڈرونس کے خطرات سے نمٹاجاسکے۔دو عقاب جن کی عمر دو سال ہے کو کسی بھی شئے پر نگرانی اور اس کو پکڑنے کی کامیاب تربیت دی گئی۔

ساتھ ہی ایک عقاب کو ہائی کوالٹی امیجنگ کے سروے لینس کیمرے سے مربوط کیاگیا۔ان عقابوں کو روزانہ کئی گھنٹوں کی تربیت دی گئی جس کے نتیجہ میں یہ اسکواڈ ڈرونس کو پکڑنے میں کامیاب رہا۔تلنگانہ پولیس میں ایگل اسکواڈ یونٹ کے قیام کیلئے منصوبہ تیار کیاجارہا ہے تاکہ ڈرونس کے خطرہ سے نمٹاجاسکے۔