مہاراشٹرا
امتیاز جلیل کے خلاف ایس سی اٹراسٹی ایکٹ کے تحت کیس درج
مجلس کے قائد امتیاز جلیل کے خلاف ایس ٹی / ایس سی اٹراسٹی ایکٹ کے تحت کیس درج ہوا ہے۔ ان پر ہریجن کی اصطلاح استعمال کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

چھترپتی سمبھاجی نگر (پی ٹی آئی) مجلس کے قائد امتیاز جلیل کے خلاف ایس ٹی / ایس سی اٹراسٹی ایکٹ کے تحت کیس درج ہوا ہے۔ ان پر ہریجن کی اصطلاح استعمال کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔
ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاؤلے) کے ایک ورکر کی شکایت پر جمعرات کے دن یہاں کے کرانتی چوک پولیس اسٹیشن میں سابق رکن پارلیمنٹ اور مجلس کے ریاستی صدر مہاراشٹرا امتیاز جلیل کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج ہوئی۔
11 جون کو پریس کانفرنس میں امتیاز جلیل نے ایک اراضی معاملت میں ریاستی وزیر سماجی انصاف سنجے شیرست پر الزامات عائد کئے تھے۔
اس وزیر کا تعلق ایس سی (درج فہرست ذات) سے ہے اور امتیاز جلیل نے باربار ہریجن کا لفظ استعمال کیا۔ شکایت میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے درج فہرست ذاتوں کی تذلیل کے لئے ایسا کیا۔