دہلی
تروملا کے لڈو میں خنزیر کی چربی کا استعمال پریشان کن : راہول گاندھی
ٹوئیٹ میں راہل گاندھی نے کہاکہ لارڈ بالاجی، ہندوستان میں کئی ملین افراد کے لئے قابل احترام دیوتا ہے۔یہ مسئلہ ہر شردھالو کے لئے تکلیف کا سبب بن رہا ہے۔

حیدرآباد: وائی ایس آرکانگریس کے دورحکومت کے دوران آندھراپردیش کی تروملامندر کے پرساد لڈو کی تیاری میں خنزیر کی چربی کے استعمال کی اطلاعات کے بعد پیداتنازعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لوک سبھامیں اپوزیشن لیڈر وکانگریس رہنماراہول گاندھی نے کہاکہ لڈو کے پرساد میں ملاوٹ کی اطلاعات پریشان کن ہیں۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں راہل گاندھی نے کہاکہ لارڈ بالاجی، ہندوستان میں کئی ملین افراد کے لئے قابل احترام دیوتا ہے۔یہ مسئلہ ہر شردھالو کے لئے تکلیف کا سبب بن رہا ہے۔ہندوستان بھرمیں حکام کو ہمارے مذہبی مقامات کے تقدس کی حفاظت کرنی چاہئے۔