تلنگانہ
تلنگانہ: سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اورساتھی زخمی
مقامی افراد کی اطلاع کے مطابق نلہ بنڈلہ گوڑم دیہات سے تعلق رکھنے والا 29سالہ رامو اپنے ساتھی کے ساتھ جارہاتھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اوراس کاساتھی زخمی ہوگیا۔
یہ حادثہ ضلع کے کوداڑٹاون کی قومی شاہراہ نمبر65پر کل شب اُس وقت پیش آیا جب نامعلوم گاڑی نے بائیک کو ٹکر دے دی۔
مقامی افراد کی اطلاع کے مطابق نلہ بنڈلہ گوڑم دیہات سے تعلق رکھنے والا 29سالہ رامو اپنے ساتھی کے ساتھ جارہاتھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
اس حادثہ میں رامو موقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔اس کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔