حیدرآباد

تشکیل تلنگانہ کے بعدضلع محبوب نگر کی شبیہ تبدیل: کے ٹی آر

کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ایک وقت تھا تلنگانہ میں صنعتوں کا قیام ریڈ ٹیپ تصور کیا جاتا تھا مگر آج ریڈ کارپٹ بچھا کر صنعتوں کاروں، سرمایہ کاروں کا استقبال کیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد ضلع محبوب نگر کی شبیہ مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہے۔ کبھی نقل مقامی کیلئے جانے جانا والا یہ ضلع آج اریگیشن (آبپاشی) کیلئے شہرت حاصل کرچکا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
بحرین کی جیل میں بند نرسیا کی رہائی کیلئے کے ٹی آر کی مساعی
پارچہ صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت: کے ٹی آر
’پیپر لیک معاملہ، کے ٹی آر کی وزارت کے ملازمین کا اہم رول‘
بی جے پی قائدین سے کے ٹی آر کی ملاقات

آج محبوب نگر میں اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت والی حکومت کی جانب سے غریب پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ایک ہزار سے زیادہ اقامتی اسکولس کا قیام عمل میں لایا گیا۔

 ان اداروں میں 6لاکھ سے زیادہ طلباء کو عصری تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ اب تک ان اسکولس سے تعلیم مکمل کرچکے کئی طلباء کو بڑی بڑی کمپنیوں میں نوکریاں حاصل ہورہی ہیں جو خوش آئند بات ہے۔

کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ایک وقت تھا تلنگانہ میں صنعتوں کا قیام ریڈ ٹیپ تصور کیا جاتا تھا مگر آج ریڈ کارپٹ بچھا کر صنعتوں کاروں، سرمایہ کاروں کا استقبال کیا جا رہا ہے۔

 اگر ہم اپنی صلاحیتوں میں بہتری لاتے ہیں تو یقینا ہمارا مستقبل تابناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن چکا ہے۔ روزگار کے مواقع میں بھی زبردست اضافہ ہوگا، روزگار حاصل کرنے کے لئے صلاحیتوں میں بہتری لانا ضروری ہے۔ عوام کو چاہئے کہ ان اسکل ڈیولپمنٹ سنٹرس سے استفادہ کریں۔