حج 2024مذہب

زمزم کی شیشی کا دوسرے کام میں استعمال

آج کل یہ رواج سا ہوگیا ہے کہ مسلمان مختلف چیزوں پر خانۂ کعبہ ، یا مسجد نبوی اور گنبد خضراء و غیرہ کی تصویر شائع کردیتے ہیں

سوال:- آج کل اکثر حجاج اپنے دوست و احباب کی خدمت میں ماء زمزم کی چھوٹی شیشیاں تحفہ میں پیش کرتے ہیں، اس بوتل پر کعبۃ اللہ اور گنبد خضراء کی تصویر ہوتی ہے ،

زمزم کا پانی ختم ہونے کے بعد کیا اس بوتل کو دوسری چیزوں کے لئے استعمال میں لایا جاسکتا ہے ؟ (مجاہد الاسلام، بورہ بنڈہ)

جواب:- آج کل یہ رواج سا ہوگیا ہے کہ مسلمان مختلف چیزوں پر خانۂ کعبہ ، یا مسجد نبوی اور گنبد خضراء و غیرہ کی تصویر شائع کردیتے ہیں،

ظاہر ہے کہ اصل میں تو اس کے پیچھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا داعیہ کارفرما ہوتا ہے ،

لیکن بعض دفعہ یہی چیز ان تصویروں کی بے حرمتی کا باعث بن جاتی ہے، اس لئے اس سے اجتناب کرنا چاہئے،

ویسے چونکہ تصویر کا حکم اصل کا نہیں ہوتا ، اس لئے ان شیشیوں کو دوسرے پاک اور جائز چیزوں کے رکھنے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔