حیدرآباد

حقہ سنٹر پر چھاپہ، دس افراد پکڑے گئے

شہرحیدرآبا دکے راجندرنگر، اُپرپلی علاقہ میں ایک حقہ پارلر پر پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے دس افراد کو پکڑلیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبا دکے راجندرنگر، اُپرپلی علاقہ میں ایک حقہ پارلر پر پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے دس افراد کو پکڑلیا۔

یہ کارروائی ایک اطلاع پر شمس آبا داسپیشل آپریشن ٹیم کے عہدیداروں نے بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں کی۔

پولیس نے کہا کہ ان افراد کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی۔