جرائم و حادثات

مسروقہ موبائیل فونس کاپتا لگانے ایپ استعمال کریں: ڈی سی پی راجندر نگر

کسی کا بھی موبائل فون گم ہوگیا یا سرقہ ہوگیا تو ایک خصوصی ایپ کے ذریعہ آسانی سے اسے تلاش کیاجاسکتا ہے۔

حیدرآباد: کسی کا بھی موبائل فون گم ہوگیا یا سرقہ ہوگیا تو ایک خصوصی ایپ کے ذریعہ آسانی سے اسے تلاش کیاجاسکتا ہے۔

پولیس کے بموجب راجندرنگر کے ڈپٹی کمشنر پولیس جگدیشورریڈی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کسی کا بھی موبائل فون اگرگم ہوجائے یا سرقہ ہوجائے تو مرکزی ٹیلی کام نے (سی ای آئی آر) ایک اپلیکشن تیار کیاہے یہ اپلیکشن ڈاؤن لوڈ کرلیں اور اس اپلیکشن میں آئی ایم ای آئی نمبر اور گم شدہ فون نمبر رجسٹرکرلیں یا پولیس اسٹیشن جاکر ایپ ڈاؤن لوڈ کروالیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام میں شعوربیدار کرنے کے لئے اپلیکشن رجسٹرکرنے کے بارے میں بتایا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایپ ہندوستان بھر میں کہیں سے بھی کام کرسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس اپلیکشن کی مددسے اب تک 200 مسروقہ موبائل فون کا سراغ لگایاگیا ہے اور عطاپور پولیس اسٹیشن کے 30موبائل فون اورراجندرنگرپولیس اسٹیشن کے 24 موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔

آج پولیس عطاپور نے 30 اور راجندرنگرمیں 24افراد کوان کے گمشدہ یامسروقہ موبائل فونس شکایت گزاروں کے حوالے کئے ہیں۔