حیدرآباد

حیدرآباد میں موسلادھار بارش، عوام کو گرمی سے ملی راحت

محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ جنوب مغربی مانسون تلگو ریاستوں میں داخل ہوگیا ہے۔ مانسون کے اثر سے تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بارش ہورہی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور عوام کو شدید گرمی سے راحت ملی۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ جنوب مغربی مانسون تلگو ریاستوں میں داخل ہوگیا ہے۔ مانسون کے اثر سے تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بارش ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ میں آج اور کل ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور

تلنگانہ کے اضلاع وقار آباد، محبوب نگر، ونپرتی، نارائن پیٹ میں موسلاد ھار بارش کا امکان ہے۔ نرمل، نظام آباد، نلگنڈہ، یادادری، سوریا پیٹ، بھونگیر، حیدرآباد، میڑچل، ملکاجگیری، رنگاریڈی ،وقارآباد،سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، کرنول اور دیگر اضلاع میں گرج وچمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب آندھراپردیش میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کہیں کہیں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔