حیدرآباد
فلم ڈبل اسمارٹ کے آئٹم سانگ میں کے سی آر کی آواز کا استعمال۔ ایل بی نگر پولیس میں شکایت
بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے قائدین ایم راجیتا ریڈی اور گاری پلی ستیش نے ایل بی نگر میں شکایت درج کروائی

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے قائدین ایم راجیتا ریڈی اور گاری پلی ستیش نے ایل بی نگر میں شکایت درج کروائی کہ آنے والی فلم ڈبل اسمارٹ میں ایک آئٹم سانگ میں سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی آواز کا استعمال کیا گیا ہے۔
راجیتا ریڈی نے کہا ڈائریکٹر پوری جگن ناتھ کی فلم ڈبل اسمارٹ کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے آئٹم سانگ میں سابق چیف منسٹر کے سی آر کے استعمال کردہ الفاظ کو ہک لائن کے طور پر استعمال کیا گیا ہے اور پورے تلنگانہ کے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
انہوں نے فلم سے کے سی آر کے الفاظ ہٹانے کا مطالبہ کیا۔