تلنگانہ

یوم جمہوریہ کے موقع پر مختلف پولیس میڈلس، تلنگانہ کیلئے 20اور اے پی کے لئے 9شامل

مرکزی وزارت داخلہ نے دہلی میں یوم جمہوریہ کے لیے پولیس، فائر سروس، ہوم گارڈس اور سول ڈیفنس عہدیداروں کے لیے مختلف پولیس میڈلس کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزارت داخلہ نے دہلی میں یوم جمہوریہ کے لیے پولیس، فائر سروس، ہوم گارڈس اور سول ڈیفنس عہدیداروں کے لیے مختلف پولیس میڈلس کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
یوم ِ جمہوریہ برابر حقوق دینے اور تمام لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا سبق دیتا ہے
دارالعلوم محبوبیہ کا 33 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا
محکمۂ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار جی شنکرا چاری کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب
کریم نگر: مونتھا طوفان سے متاثرہ کسانوں کی حالت زار پر تشویش
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے وفد کی ملاقات، اہم تجاویز پیش

ملک بھر میں 1132 افراد کو بہادری کے میڈلس دیئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں جمعرات کو ایوارڈس کی فہرست جاری کی گئی۔

ان میں تلنگانہ کے 20 اور آندھرا پردیش کے 9 افراد شامل ہیں جن کو یہ میڈلس دیئے جائیں گے۔ اے پی کے 9 افراد کو پولیس وششٹ سیواپدکم دیاجائے گا۔

تلنگانہ سے 6افراد کومیڈل فارگیلنٹری، 2افراد کو راشٹرپتی وششٹ سیومیڈل،12کو پولیس وششٹ سیوامیڈل دیاجائے گا۔

یڈیشنل ڈی جی پیز سومیامشرا،دیویندرسنگھ کو راشٹرپتی وششٹ سیوامیڈل دیاجائے گا۔مرکزی وزارت داخلہ سال میں دو بار آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر ان پولیس ایوارڈس کا اعلان کرتی ہے۔