مضامین

چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟

آج ہم آپ کیلئے چائے بنانے کے کچھ مختلف طریقے پیش کررہے ہیں تاکہ آپ چائے سے مزید لطف اندوز ہوسکیں ۔ قدرتی اجزاء سے تیار کی گئی مختلف انداز کی یہ چائے آپ کی صحت کیلئے مفید ثابت ہو گی۔

برَصغیرمیں انگریزوںکی متعارف کردہ چائے آج ہمارے قومی مشروب کی سی حیثیت اختیار کرچُکی ہے ۔ اسی لئے یہ فیصلہ کرنا اب مشکل ہوگیا ہے کہ مرد زیادہ چائے پیتے ہیں یا خواتین ؟ آج کل کے دور میں دیکھا جائے تو کیا خواتین اور کیا مرد…

متعلقہ خبریں
خواتین کے چہرے کا پردہ
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
اکسپریس، پلے ویلگو بسوں میں خواتین کامفت سفر۔ احکام جاری
سکندر آباد میں آرمی ریکروٹمنٹ ریالی، اگنی ویر میں نام درج کرانے نوجوانوں کو موقع
مشرکانہ خیالات سے بچنے کی تدبیر

دونوں ہی چائے کے متوالے نظر آتے ہیں اور چائے پینے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔ لیکن کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک ہی جیسی چائے پیتے پیتے طبیعت اُکتا جاتی ہے اور خواتین چائے بنانے کے نت نئے تجربے کرنے لگتی ہیں۔ کبھی ادرک والی چائے تو کبھی دار چینی ، لونگ یا الائچی کی خوشبو سے مہکتی چائے کا کپ ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ چائے آخروجود میں کیسے آئی؟ ہوا یہ کہ ایک چینی بادشاہ کسی درخت کے نیچے گرم پانی سے بھرا ہوا پیالہ لیے بیٹھا تھا، تب ہی چائے کی ایک پتی اس کے پیالے میں آگری ۔

بادشاہ نے تجسس یا بے خیالی میں، اتفاقاً بن جانے والے اس مشروب کو چکھا اور اس کے ذائقے کو بیحد پسند کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ  2,737 قبل مسیح کا دور تھا۔ اس کے بعد چائے کا ذائقہ بہتر بنانے کیلئے یقینا اس پر وقتاً فوقتاً تجربات کیے جاتے رہے اور بالآخر اس میں چینی اور دودھ کی آمیزش لازمی قرار پائی۔

 تاہم ہر شخص کی پسند مختلف ہوتی ہے، سوا سے نہ جانے کتنے طریقوں سے بنایا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کیلئے چائے بنانے کے کچھ مختلف طریقے پیش کررہے ہیں تاکہ آپ چائے سے مزید لطف اندوز ہوسکیں ۔ قدرتی اجزاء سے تیار کی گئی مختلف انداز کی یہ چائے آپ کی صحت کیلئے مفید ثابت ہو گی۔

فروٹ بلینڈ: ایک سوس پین میں پانی لیکر اس میں ایک کھانے کا چمچہ تازہ انار کے دانے، سیب کی دو قاشیں ،کینوکی دو پھانکیں ، لیموں کی ایک قاش،پودینے کی چند پتیاں ، چائنا گراس کا ایک پتا ، دو کھانے کے چمچے شہد اور پندرہ گرام گرین ٹی شامل کریں ۔ اب اسے تین منٹ تک اُبالیں اور کانچ کے شفاف پاٹ میں انڈیل کر گرم گرم پیش کریں۔

بیٹ روٹ آئس ٹی :  ایک چھوٹا چقندر لیکر چھلیں اور کاٹ لیں۔ بیج نکالی ہوئی آدھی ہری مرچ کے علاوہ ایک کھانے کا چمچہ باریک کترا ہوا ہرادھنیا، دو چٹکی نمک ، چینی ایک ایک کھانے کا چمچہ کتری ہوئی لیمن گراس لیکر ان تمام اجزاء کو پانی میں ملا کر اُبال لیں۔ اب مشہور زمانہ سیاہ قہوہ کا ایک کپ علیحدہ سے بنالیں۔ بھاپ نکلنے کے بعد بلینڈر میں دونوں اقسام کی چائے ملائیں اور اس میں آئس کیوبز ڈال کر بلینڈ کرلیں، آئس ٹی تیار ہے۔

روز ٹی:  یہ چائے تیار کرنے کیلئے گلاب کی پتیوں کو ایک ٹرے میں پھیلا کر انہیں ململ کے کپڑے سے ڈھانکیں اور سکھانے کیلئے دھوپ کی بجائے کسی سایہ دار جگہ پر رکھ دیں، تاکہ گلاب کی پتیوں کی رنگت اور ان کا ذائقہ برقرار رہے۔

اب گلاب کی چھ سات خشک پتیاں لیکراُنہیں پانی میں دو منٹ کیلئے بوائل کریں ۔ اس کے بعد باریک کاٹا گیا ایک بادام اور پسی ہوئی دار چینی کی ایک چٹکی اس میں شامل کریں ۔ الگ سے ایک کپ سیاہ قہوہ بنائیں اور بھاپ نکل جانے کے بعد اسے روز پیٹل چائے میں ملادیں، دوتین قطرے عرق گلاب اور حسب ذائقہ چینی شامل کرکے نوش کریں۔

٭٭٭