تلنگانہ

ووٹ نہ دینے پر خودکشی کرنے کی دھمکی دینے والے کیخلاف کارروائی کی جانی چاہئے:گورنرتلنگانہ

گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندراراجن نے تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس کے رکن اسمبلی پدی کوشک ریڈی پر بالواسطہ طورپر تنقید کی۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندراراجن نے تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس کے رکن اسمبلی پدی کوشک ریڈی پر بالواسطہ طورپر تنقید کی۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حکومت باقی ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مصروف عمل:گورنر
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

انہوں نے آج نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر حیدرآباد کے جے این ٹی یوآڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ایک امیدوار نے دھمکی دی تھی کہ اگر عوام اس کو ووٹ نہیں دیں گے تووہ خودکشی کرلے گا۔

ایسے امیدواروں کے خلاف الیکشن کمیشن کو کارروائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ کوئی بھی رائے دہندوں پر زبردستی نہ کرے۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے اچھے امیدوار کو ووٹ دینا چاہئے۔واضح رہے کہ حضورآباد کے بی آرایس امیدوار کوشک ریڈی نے انتخابات کی مہم کے دوران عوام سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو اگر عوام نے ووٹ نہیں دیا تو وہ خودکشی کرلیں گے۔کملاپورپولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آردرج کی تھی۔

a3w
a3w