جرائم و حادثات

گاڑیوں کا سرقہ، پانچ افراد بشمول 2 نابالغ گرفتار

چندرائن گٹہ پولیس نے 5 افراد بشمول 2 نالغوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 6 موٹر سائیکلیں ضبط کرلئے۔

حیدرآباد: چندرائن گٹہ پولیس نے 5 افراد بشمول 2 نالغوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 6 موٹر سائیکلیں ضبط کرلئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

چندرائن گٹہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس جی منوہر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریشم باغ، گولکنڈہ کے 19 سالہ محمد عزیز، چھتری ناکہ کے 20 سالہ مہاراج شریف، چندرائن گٹہ کے 21 سال محمد جانی پاشاہ اور 2 نا بالغوں کو گرفتار کیا گیا۔

ان کے قبضہ سے 6 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ مذکورہ دو نابالغ گاڑیوں کا سراغ لگاتے تھے جس کے بعد گاڑیوں کا سرقہ کیا جاتا تھا۔

ایک ماہ کے دوران یہ ٹولی 6 موٹر سائیکلیں صرف چندرائن گٹہ علاقہ سے سرقہ کی تھیں۔ ان سارقوں کی گرفتاری میں اہم رول ادا کرنے والوں میں ڈیٹکٹیو سب انسپکٹر محمد عبدالحسن اور کرائم ٹیم شامل ہیں۔