شمالی بھارت

آرجے ڈی کے لوگو والی گاڑیاں مویشیوں کے ساتھ پکڑی گئیں

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ان گاڑیوں میں مویشیوں کی اسمگلنگ کی جارہی تھی۔ بی جے پی یوتھ ونگ کے سکریٹری حلقہ اسمبلی آسنسول اویک کمار مونڈل نے دعویٰ کیاکہ دیہاتیوں نے مویشی لے جانے والی دو گاڑیوں کو روکا۔

کولکتہ: مغربی بنگال کے ضلع مغربی بردوان میں رانی گنج کے قریب بہار کی نمبرپلیٹس والی دو گاڑیوں کو جن کے ونڈاسکرین پر راشٹریہ جنتادل(آرجے ڈی) کا لوگو چسپاں تھا‘ دیہاتیوں نے روک لیا۔ ان گاڑیوں میں مویشی لے جائے جارہے تھے۔

 دیہایتوں نے بعدازاں دونوں گاڑیوں کو ڈرائیورس اور ہیلپرس کے ساتھ پولیس کے حوالے کردیا۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ان گاڑیوں میں مویشیوں کی اسمگلنگ کی جارہی تھی۔ بی جے پی یوتھ ونگ کے سکریٹری حلقہ اسمبلی آسنسول اویک کمار مونڈل نے دعویٰ کیاکہ دیہاتیوں نے مویشی لے جانے والی دو گاڑیوں کو روکا۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں گاڑیوں پر بہار کی نمبرپلیٹس لگی ہیں۔ ان کے ونڈاسکرین پر آرجے ڈی کا لوگو پایاگیا ہے۔ مویشی لے جانے کا چالان نہیں ملا۔بعد میں رانی گنج پولیس اسٹیشن کے جوان وہاں پہنچے۔ دیہاتیوں نے گاڑیاں پولیس کے حوالے کردیں۔

 انہوں نے کہا کہ پولیس نے مویشی اسمگلنگ کا کیس درج نہ کیاتو ہم آئندہ دنوں میں ضلع میں بڑا احتجاج شروع کردیں گے۔ ضلع پولیس عہدیداروں نے اس واقعہ پر پوری طرح خاموشی اختیارکی ہے۔ برسرِ اقتدار ترنمول کانگریس کی طرف سے بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مغربی بنگال میں قائد اپوزیشن سویندھوادھیکاری نے ریاستی حکومت پر سخت تنقید کی انہوں نے الزام عائد کیاکہ ریاستی پولیس مویشیوں کی اسمگلنگ میں ہاتھ بٹارہی ہے۔