جرائم و حادثات
گیس سلنڈر بلاسٹ،حیدرآباد کے ایک اپارٹمنٹ آتشزدگی کا واقعہ
حیدرآباد کے فائرسفٹی عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن عمارت میں رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ابتدائی کوششوں میں رکاوٹ پیش آئی۔
حیدرآباد:حیدرآباد کے مانی کونڈا علاقہ میں ایک آتشزدگی کاواقعہ پیش آیا جہاں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں ایل پی جی سلنڈرکے بلاسٹ ہونے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی۔ یہ واقعہ گولڈن اورین اپارٹمنٹس پوپلا گوڑہ میں پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کی شروعات ایک الیکٹریکل شارٹ سرکل سے ہوئی جس کے بعد سلنڈر دھماکہ کے باعث آگ کے شعلے تیزی سے پھیل گئے۔ آگ سے تماثرہ فلیٹمیں رہنے والے تمام افراد محفوظ رہے اور کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم واقعہ کی وجہ سے تقریباً 50 لاکھ روپئے کا نقصان ہوا۔
حیدرآباد کے فائرسفٹی عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن عمارت میں رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ابتدائی کوششوں میں رکاوٹ پیش آئی۔ کچھ وقت کے بعد، تین فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئیں۔