بین الاقوامی

وینیزویلا اور امریکہ تعلقات کی بحالی پر آمادہ

وینزویلا کے چیف مذاکرات کار جورجی روڈریگوز کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اور امریکہ دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے آمادہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتائی ہے۔

کراکس: وینزویلا کے چیف مذاکرات کار جورجی روڈریگوز کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اور امریکہ دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے آمادہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتائی ہے۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے گزشتہ دنوں دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان ورچوئل ملاقات کا اعلان کیا تھا۔

روڈریگوز نے بتایا کہ اس پہلی ملاقات کے بعد سب سے پہلے ہم دونوں حکومتوں کے ساتھ کام کرنے کے ارادے پر متفق ہو گئے ہیں تا کہ اعتماد حاصل کرنے کے علاوہ تعلقات بہتر بنائے جائیں اس کے بعد یہ کہ اس رابطے کو محترم اور تعمیری صورت میں باقی رکھا جائے گا۔

صدر مادورو نے وینزویلا کے تیل کے شعبے پر امریکی پابندیوں کے باوجود پیر کے روز اچانک واشنگٹن کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

یہ اہم پیش رفت 28 جولائی کو مقررہ صدارتی انتخابات سے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں نے گزشتہ سال قطر میں خفیہ مذاکرات شروع کر دیے تھے جس میں دونوں ملکوں نے قیدیوں کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کی تھی ۔

واشنگٹن نے مادورو کے دست راس سمجھے جانے والے الیکس ساب کو رہا کر دیا ہے اس کے مقابل وینزویلا کی جیلوں سے 28 قیدیوں کو رہائی ملی جن میں 10 امریکی اور 18 وینزویلی شہری ہیں۔

اس کے عوض واشنگٹن نے 2019 میں وینزویلا پر عائد تیل کی پابندیوں میں کمی کی تھی ۔

تاہم رواں سال اپریل میں واشنگٹن نے دوبارہ سے پابندیاں عائد کر دیں تھِں۔ یہ اقدام کراکاس حکومت کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آیا کہ ماریا کورینا صدارتی انتخابات میں نامزدگی کے لیے نا اہل ہیں۔

واضح رہے کہ کورینا حزب اختلاف کے ابتدائی انتخابات میں جیت گئی تھیں۔

a3w
a3w