قانونی مشاورتی کالم
حکومت کچھ خطرناک قوانین لارہی ہے: جائیدادوں کی بذریعہ زبانی ہبہ تقسیم کردیجئے
آپ کی متعدد جائیدادیں ہیں جو صرف آپ کے نام پر ہیں۔ آپ کے نام کی اشاعت نہیں کی جارہی ہے۔ یہ جائیدادیں جلد از جلد بذریعہ زبانی ہبہ میمورنڈم اپنے بیٹے ۔ بیٹیوں میں اولین فرصت میں تقسیم کردیجئے۔
جواب:- آپ کی متعدد جائیدادیں ہیں جو صرف آپ کے نام پر ہیں۔ آپ کے نام کی اشاعت نہیں کی جارہی ہے۔ یہ جائیدادیں جلد از جلد بذریعہ زبانی ہبہ میمورنڈم اپنے بیٹے ۔ بیٹیوں میں اولین فرصت میں تقسیم کردیجئے۔ آپ کو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
حکومت کچھ خطرناک قوانین لارہی ہے جن میں وراثت ٹیکس اور یونیفارم سیول کوڈ بھی شامل ہیں۔ اگر وراثت ٹیکس لاگو ہو تو آپ کے بعد آپ کی جائیدادوں کی قیمت کا ساٹھ تا ستر فیصد وراثت ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
علاوہ ازیں اگر اب ہی آپ یہ کام کردیں تو بہتر ہوگا کیوں کہ آپ تقسیم شریعت کے قانون کے مطابق کریں گے یعنی بیٹی کو بیٹے کی نسبت نصف حصہ ملے گا۔
اگر یونیفارم سیول کوڈ لاگو ہوتو بیٹے اور بیٹی حصہ مساوی ہوگا۔ لہٰذا یہی وقت ہے کہ آپ کچھ کریں ورنہ بہت دیر ہوجائے گی۔