حیدرآباد
میٹرو اسٹیشن سے چھلانگ لگاکر خاتون کی خوکشی
سمجھاجاتا ہے کہ مالی دشواریوں کے نتیجہ میں اس خاتون نے یہ انتہائی اقدام کیا۔اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس کوخون میں لت پت پایا۔
حیدرآباد: ایک چونکادینے والے واقعہ میں ایک خاتون نے شہرحیدرآباد کے ایرگڈہ میٹرو اسٹیشن کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ذرائع کے مطابق اس ضعیف خاتون کی شناخت ماریماں کے طورپر کی گئی ہے جومحبوب نگر ضلع کے مکتھل کی رہنے والی ہے۔
سمجھاجاتا ہے کہ مالی دشواریوں کے نتیجہ میں اس خاتون نے یہ انتہائی اقدام کیا۔اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس کوخون میں لت پت پایا۔اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔