کھیل

Video: سابق امریکی کک باکسر نے اسلام قبول کرلیا

رپورٹس کے مطابق سابق کک باکسر نے پہلے اسلام کو ’دنیا کا آخری سچا مذہب‘ قرار دیا تھا اور اب ان کی مسجد میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

واشنگٹن: سوشل میڈیا کی معروف شخصیت اور امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق سابق کک باکسر نے پہلے اسلام کو ’دنیا کا آخری سچا مذہب‘ قرار دیا تھا اور اب ان کی مسجد میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

https://twitter.com/CobraTateKING/status/1584549763231322112?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1584549763231322112%7Ctwgr%5Ea2bdf14bcb558de0a2e80f317987e87e2ff84f28%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fmmnews.tv%2Fformer-american-boxer-andrew-tate-converts-to-islam%2F

انہوں نے تصدیق کی کہ وہ خود مسلمان ہوچکے ہیں۔ سابق کک باکسر امریکی ریاست شکاگو میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم لوٹن میں حاصل کی۔

نماز پڑھنے کی وائرل ہونے والی ویڈیو ایم ایم فائٹر ٹیم خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جس میں وہ اینڈریو ٹیٹ کو نماز پڑھنا سکھارہے ہیں۔

اینڈریو کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے کہاکہ جو بھی عیسائی اچھائی پر یقین رکھتے ہیں اور شیطان کے خلاف جنگ کو سمجھتے ہیں انہیں لازمی اپنے مذہب پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔ اینڈریو کی زیر گردش پوسٹ میں قرآن کی ایک آیت بھی انگریزی میں شیئر کی گئی ہے۔