شمالی بھارت

ویڈیو: بہار میں فلسطینی پرچم لہرانے کے الزام میں 3 افراد گرفتار

پولیس نے بہار کے نوادا ضلع میں ایک جلوس کے دوران مبینہ طور پر ایک فلسطینی پرچم لہرانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

نوادا: پولیس نے بہار کے نوادا ضلع میں ایک جلوس کے دوران مبینہ طور پر ایک فلسطینی پرچم لہرانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایک آفیسر نے پیر کو یہ بات کہی۔ سب ڈویژنل پولیس آفیسر مہیش چودھری نے بتایا کہ پولیس نے محرم سے قبل دھامولہ علاقہ میں ایک جلوس میں چند افراد کو فلسطینی پرچم لہرانے کا ویڈیو دکھائے جانے کے بعد تحقیقات شروع کی۔

چودھری نے کہا کہ فوری تحقیقات شروع کی گئیں۔ مقامی پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات کی بنیاد پر جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے کے الزام میں 3 افراد کو کرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے لازمی اجازت کے بغیر جلوس نکالا گیا۔

فلسطینی پرچم کو فوری ضبط کرلیا گیا۔ قبل ازیں پولیس نے 13 جولائی کو بہار کے دربھنگہ ضلع میں محرم سے قبل ایک جلوس میں فلسطینی پرچم لہرانے کے الزام میں دو افراد کے خلاف کیس درج کیا تھا۔