مذہب

منگیتر سے ملاقات و گفتگو؟

رشتہ طے ہوجانے سے مردوعورت ایک دوسرے کے لئے حلال نہیں ہوجاتے ، وہ ابھی ایک دوسرے لئے اجنبی ہیں ، اگرچہ منگیتر کو دیکھنا جائز ہے ؛ لیکن یہ جائز ہونا ایک بار ہی ہے ؛ تاکہ وہ اس کی شکل و صورت کو جان لیں ، بار بار دیکھنے کی اجازت نہیں ہے:

سوال:- لڑکا اور لڑکی کے درمیان رشتہ طے پاگیا ہو ؛ لیکن ابھی نکاح نہیں ہوا ہو ، کیا وہ آپس میں ملاقات کرسکتے ہیں ، یا فون پر بات چیت یا موبائل پر میسج کا تبادلہ کرسکتے ہیں ، جب کہ وہ اس سے آگے نہ بڑھیں ؟ (عبدالقدوس، سکندرآباد)

متعلقہ خبریں
مشرکانہ خیالات سے بچنے کی تدبیر
ماہِ رمضان کا تحفہ تقویٰ
چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
بچوں پر آئی پیڈ کے اثرات

جواب :- رشتہ طے ہوجانے سے مردوعورت ایک دوسرے کے لئے حلال نہیں ہوجاتے ، وہ ابھی ایک دوسرے لئے اجنبی ہیں ، اگرچہ منگیتر کو دیکھنا جائز ہے ؛ لیکن یہ جائز ہونا ایک بار ہی ہے ؛ تاکہ وہ اس کی شکل و صورت کو جان لیں ، بار بار دیکھنے کی اجازت نہیں ہے:

’’ وتقیید الاستثناء بما کان لحاجۃ أنہ لو اکتفی بالنظر إلیھا بمرۃ حرم الزائد لأنہ ابیح لضرورۃ فیتقید بھا‘‘ ( ردالمحتار: ۶؍۳۷۰)

اسی طرح خط و کتابت، فون پر گفتگو اور میسج ایسی باتیں ہیں جن کا مقصد لذت حاصل کرنا ہوتا ہے اور اجنبی مرد و عورت سے کسی بھی قسم کا تلذذ جائز نہیں ،

نیز اس طرح کا عمل انسان کو گناہ تک پہنچادیتا ہے ، اس لئے یہ سب باتیں جائز نہیں ہیں،

ہاں، اگر نکاح ہوجائے تو چاہے باضابطہ رُخصتی نہیں ہوئی ہو ، ان ساری باتوں کی گنجائش ہوگی ؛ کیوںکہ شرعاً نکاح کے بعد دونوں ایک دوسرے کے لئے حلال ہیں ۔

a3w
a3w