امریکہ و کینیڈا

دوران پرواز انجن میں خرگوش نما جانور گھس گیا، پائلٹ نے فوری طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کردی (ویڈیو)

ائیر لائن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد جہاز کو مکمل طور پر معائنہ کے لیے روانہ کیا گیا ہے، جبکہ خرگس کے انجن میں داخل ہونے کے اسباب اور ایئرپورٹ پر جانور کی موجودگی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واشنگٹن: امریکہ میں ایک حیران کن واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بردار طیارہ کے انجن میں خرگس (کُنڈیلو / خرگوش نما جانور) کے داخل ہونے کے بعد اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث طیارے کو ہنگامی طور پر واپس لا کر لینڈ کروانا پڑا۔

متعلقہ خبریں
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
طیارے میں حیاتیاتی خطرہ، یونائٹڈ ایئر لائنز کی ہنگامی لینڈنگ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش

یہ واقعہ امریکی شہر ڈینور (Denver) سے کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن (Edmonton) کے لیے روانہ ہونے والی ایک کمرشل فلائٹ میں پیش آیا۔ جب طیارہ رن وے سے ٹیک آف کر رہا تھا، اسی دوران اچانک ایک خرگس دوڑتا ہوا انجن کی طرف گیا اور اس میں داخل ہو گیا۔ جیسے ہی یہ جانور انجن میں پہنچا، چند ہی لمحوں میں وہاں سے آگ کے شعلے بلند ہونا شروع ہوگئے۔

انجن میں آگ لگنے کے خطرناک منظر کو دیکھتے ہوئے پائلٹس نے فوری طور پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور طیارے کو فضا میں بلند ہونے کے بجائے فوراً واپس رن وے کی طرف موڑ دیا۔ جہاز کو ہنگامی بنیادوں پر اتار لیا گیا، اور خوش قسمتی سے تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔

ائیر لائن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد جہاز کو مکمل طور پر معائنہ کے لیے روانہ کیا گیا ہے، جبکہ خرگس کے انجن میں داخل ہونے کے اسباب اور ایئرپورٹ پر جانور کی موجودگی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک غیرمعمولی واقعہ ہے، تاہم اس سے سبق لیتے ہوئے مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے۔

مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے روانہ کیا گیا اور ائیرلائن نے مسافروں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے پائلٹس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔