تلنگانہ

ویڈیو: سرکاری دواخانہ نظام آباد سے 3سالہ لڑکے کا اغوا

سرکاری دواخانہ نظام آباد سے ایک 3 سالہ لڑکے کا2 نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کرلیا جب بچہ ہاسپٹل کے کاریڈار میں فرش پر اپنے باپ کے ساتھ سو رہا تھا۔

نظام آباد: سرکاری دواخانہ نظام آباد سے ایک 3 سالہ لڑکے کا2 نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کرلیا جب بچہ ہاسپٹل کے کاریڈار میں فرش پر اپنے باپ کے ساتھ سو رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا
امت کے اتحاد کیلئے جمعیت اہلحدیث ہمیشہ مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھے گی
سرکاری دواخانہ نظام آباد میں مریضوں کے ساتھ علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی: سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل
نظام آباد میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات کا کامیاب انعقاد
مسلمانوں کو بھی ادارہ جات مقامی میں تحفظات فراہم کرنے نوید اقبال کی وکالت،بی وینکٹیش کو یاددشت حوالے

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بچہ کو اپنے کاندھے پر لے کر ہاسپٹل سے باہر نکل رہا ہے۔

اس کے سامنے ایک اور شخص بھی موجود ہے۔ ہاسپٹل میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں بچہ کے اغوا کی ویڈیو قید ہوگئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہاسپٹل میں ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ڈیلیوری کیلئے آئی تھی۔ اس کا شوہر اپنے تین سالہ بچہ کو لے کر ہاسپٹل میں سویاہوا تھا لیکن نامعلوم افراد نے بچہ کا اغوا کرلیا۔